لاہور:

ملک میں مزید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں  میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک میں موسم تبدیل ہو رہا ہے جو سردی کے آغاز کی علامت ہے، چند روز میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جب کہ 5 اکتوبر سے راولپنڈی سے لاہور تک زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ کل جنوبی پنجاب میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے اور بالائی علاقوں میں 70 ملی میٹر تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب کے 27 اضلاع متاثر ہوئے ہیں، اس وقت ہیڈ مرالہ پر 20 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے، جب کہ اگلے 48 گھنٹوں میں بھارت سے ایک لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان ہے۔

اسی طرح مرالہ کے مقام پر اس وقت 23 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، تاہم 26 اگست کو یہاں سے 9 لاکھ کیوسک پانی گزر چکا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال زیادہ بڑا چیلنج نہیں ہوگی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ہے لیکن جہلم میں بڑی سیلابی صورتحال متوقع نہیں، البتہ ستلج میں بھارت سے 50 ہزار کیوسک اور تھین ڈیم سے راوی میں 35 ہزار کیوسک پانی آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں سروے جاری ہے جس میں ساڑھے 11 ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں۔ سروے ٹیموں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں، جب کہ 2 ہزار 213 ٹیمیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعے رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے اور 69 تحصیلوں میں 27 اکتوبر تک سروے مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ تمام تحصیلوں میں بینک آف پنجاب کے بوتھ قائم کیے جائیں گے تاکہ متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ متاثرہ افراد کو کارڈ ملنے کے بعد فوری طور پر 50 ہزار روپے نکلوائے جا سکیں گے۔

شکایات کے ازالے کے لیے پی ڈی ایم اے نے پی آئی ٹی بی کے ساتھ پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے جو 7 روز میں شکایات کا حل فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2010 میں 3 لاکھ 50 ہزار، 2012 میں 38 ہزار 196، 2014 میں 3 لاکھ 59 ہزار متاثرین کو 14 ارب روپے جب کہ 2022 میں 56 ہزار متاثرین کو 10 ارب روپے دیے گئے۔  گزشتہ 15 برس میں مجموعی طور پر 51 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ 2025 کا سیلاب حالیہ تاریخ کے تمام سیلابوں کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ثابت ہوا ہے، جس میں گھروں، مویشیوں، فصلوں اور انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عرفان علی کاٹھیا نے کا امکان ہے ہزار کیوسک کیوسک پانی

پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں مزید شدت آگئی    

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل11897 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی اور 759 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔

رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی کے 65 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 54 لاکھ 83 ہزار  466 گھروں کی چیکنگ کی جاچکی ہے۔ گھروں میں 1 لاکھ 68 ہزار 783   گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔

اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 88 ہزار ہے۔ جن میں سے 22 ہزار 731  اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 91 ہزار 514 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔

 ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4389 ایف آئی آرز، 1839 بلڈنگ سربمہر  اور  3462 چالان درج کیے گئے۔ ڈینگی لاروا کی موجودگی ایس او پی کی خلاف ورزی  پر 1 کروڑ  78 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں امر پورہ، اصغر مال سکیم، بیول، چاہ سلطان، چک جلال دین اور چکلالہ سے ڈینگی کے مریض ائے۔ دھمیال، ڈھوک حسو، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک منشی، ڈھوک نجو اور گڑھی سکندر کے علاقوں سے بھی ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔

اس کے علاوہ گھیلا خورد، گرجا، کوٹھہ کلاں، قاسم آباد رینال اور ٹھٹھہ خلیل سے بھی ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں موسلادھار بارشوں اور بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان
  •  پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
  • راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں مزید شدت آگئی    
  • پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
  • دنیا کا سب سے زیادہ آبادی کا حامل شہر کون سا ہے؟ حیران کن نام سامنے آگیا
  • این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے وارننگ الرٹ جاری کر دیا
  • ملک گیر بارشوں کی پیشنگوئی، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی
  • پنجاب کے شمالی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا