عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کیلیے آواز بلند کرتی رہوں گی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔
لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت سفر کرسکیں گے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی اور پنجاب کی ترقی ان کا مشن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ سے کے پی میں پانچ سو افراد جاں بحق ہوئے تو انہوں نے تھائی لینڈ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو فون کر کے پیشکش کی کہ پنجاب آپ کی مدد کرسکتا ہے لیکن جب پنجاب پر آفت آئی اور ہماری امدادی کارروائیاں جاری تھیں تو ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اور پریس کانفرنسز میں ہمارا مذاق اڑایا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ سوال اٹھایا گیا کہ ہم عالمی اداروں سے مدد کیوں نہیں مانگتے؟ مگر حقیقت یہ ہے کہ جب عوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام بھی ہمارے ہی عوام ہیں، لیکن لوگوں کو گمراہ کرکے پنجاب کے خلاف نکالا گیا جو عصبیت کے مترادف ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے کسان کا پانی اس کا حق ہے لیکن اسے سیاست کی نذر کردیا گیا، پنجاب کے عوام کے خلاف بات کرنے والوں کو زوردار جواب دیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نے کہا کہ پنجاب کے کے عوام
پڑھیں:
مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں،شرمیلا فاروقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی کارکردگی کا بیٹھ کر موازنہ کر لیتے ہیں، مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، موازنہ کر لیتے ہیں سندھ میں صحت کا نظام کیا ہے اور پنجاب میں کیا ہی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ سیلاب زدگان کے لیے کیا کر رہا ہے، پنجاب کیا کر رہا ہے، افتتاح کرنے سے اور سلائی کی مشینیں دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔شرمیلا فاروقی نے کہاکہ جب ایک صوبے کاچیف ایگزیکٹو یہ کہے گا کہ میرا پیسہ، میرا پانی، انگلی توڑ دیں گے، یہ بدقسمتی ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی ہے اس کا ادراک ن لیگ کو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب زدگان کو ریلیف دینے پر بات کر رہے ہیں ذاتیات پر نہیں، بلاول بھٹو نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران کہا مریم بی بی اچھا کام کر رہی ہیں، انہوں نے لوگوں کی حالت دیکھی تو کہا کہ بی آئی ایس پی سے لوگوں کو رقم دے دیں۔(جاری ہے)
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ یہ مطالبہ بلاول بھٹو نے وفاق سے کیا کیوں کہ یہ وفاق کا پراجیکٹ ہے، ہم نے تو پنجاب کی بات نہیں کی، ہم تو پنجاب والوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، سندھ میں 2022 میں سیلاب آیا، ہم نے بی آئی ایس پی کے زریعے کیش ٹرانسفر کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوگوں کی فوری مدد کا بی آئی ایس پی کے بجائے اور کوئی ذریعہ نہیں، پیپلز پارٹی کے سوا اور کوئی حکومت ایسا پراجیکٹ بنا ہی نہیں سکی، آپ کو بی بی شہید کا نام پسند نہیں تو ان لوگوں کا کیا قصور جو سڑکوں پر ہیں، بی آئی ایس پی کے زریعے پیسے لوگوں کی جیب میں جارہے ہیں، پیپلز پارٹی کی جیب میں نہیں۔اِنہوںنے کہاکہ آپ ہماری بے عزتی کریں گے تو کیا ہم حکومت بینچز پر بیٹھ کر سنتے رہیں گے، نہ یہ آپ کا پانی ہے نہ میرا، یہ پاکستان کے عوام کا ہے، پانی تقسیم کرنے کا طریقہ کار ملک میں موجود ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ نہریں نکالیں باقی دوصوبے سوکھ جائیں۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی بیٹھک ہوئی کچھ چیزوں پر بات ہوئی ہے، اس وقت سیاست نہ کریں لوگوں کی مدد کریں یہ ہمارا موقف ہے۔