باجوڑ میں خوارج کیجانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ حالیہ آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور اسلحہ کے بڑے ذخائر برآمد کر کے ثبوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹھوس شواہد کے باوجود بعض شرپسند عناصر سکیورٹی فورسز پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں، جو یا تو زمینی حقائق سے لاعلمی کا نتیجہ ہے یا دانستہ چشم پوشی۔ فتنۃ الخوارج کی جانب سے شہریوں اور ان کے گھروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گھروں کے اندر باجوڑ میں کے طور پر
پڑھیں:
سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والے افراد کے لئے اہم خبر آگئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والے افراد کے لئے اہم خبر آگئی، وزارت مذہبی امور نے عازمین کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بروقت دوسری قسط جمع نہ کرنیوالے حج پرنہیں جا سکیں گے تاہم سرکاری اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط 3 تا 10نومبرتک وصول کی جائیں گی۔
ذرائع نے کہا کہ دوسری قسط کی مد میں فی کس ساڑھے 6 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے اور حج درخواست گزار یہ رقم ملک کے 14 منتخب بینکوں میں جمع کرا سکیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والے افراد کو اضافی 2 لاکھ روپے جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم لینے والوں کو 67 ہزار روپے فی کس مزید ادا کرنا ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق درخواست گزار دوسری قسط جمع کراتے وقت حج پیکج میں تبدیلی کرسکیں گے، تاہم دوسری قسط کی وصولی کے بعد پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جو افراد مقررہ مدت میں دوسری قسط جمع نہیں کرائیں گے ان کی حج درخواستیں منسوخ تصور کی جائیں گی۔ منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹس میں واپس کر دی جائے گی۔