دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق4 روز قبل دریائے سوات میں 17 افراد ڈوبےتھے جن میں سے 12کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جب کہ4کو بچالیا گیا تھا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے جس میں ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور کئی مقامات پر سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
دوسری جانب دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا مزید بتانا ہے کہ مینگورہ بائی پاس کے بعد فضاگٹ سائیڈ پر بھی آپریشن شروع کیا جائے گا۔
کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی دن میں 3 غیر ملکی طیاروں کو حادثات، تینوں طیارے گراؤنڈ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دریائے سوات میں
پڑھیں:
باجوڑ میں قبائلی عمائدین اور فتنۃ الخوارج کا جرگہ ناکام؛ قیام امن کیلیے فوجی آپریشن جاری
لوئر دیر:باجوڑ میں قبائلی عمائدین اور فتنۃ الخوارج کا جرگہ ناکام ہوگیا، جب کہ قیام امن کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج اور قبائل عمائدین کے درمیان مصالحت کے لیے بلایا گیا جرگہ ناکام ہو گیا جب کہ علاقے میں مکمل کرفیو بھی نافذ ہے اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فوجی آپریشن جاری ہے اور گن شپ ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔