آٹھ قسم کے مینیجر، جو اچھے ٹیلنٹ کو بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
بڑی بڑی کمپنیوں میں ٹیلنٹ کی کمی اکثر کمپنی کلچر پر نہیں بلکہ قیادت کے انداز پر منحصر ہوتی ہے۔ اور یہی بات بھارت کی مشہور کمپنی ”ماما ارتھ“ (Mamaearth) کی شریک بانی غزل الگھ نے ایک وائرل لنکڈ ان پوسٹ میں واضح کی کہ ’لوگ نوکری نہیں چھوڑتے، وہ مینیجر چھوڑتے ہیں۔‘
غزل الگھ کے مطابق، ایک ملازم کی روزمرہ مینیجر سے بات چیت ہی طے کرتی ہے کہ وہ کمپنی میں ٹھہرے گا، ترقی کرے گا یا مایوس ہو کر چلا جائے گا۔ اور کمپنی کلچر کے علاوہ مینیجر ہی دوسری بڑہ وجہ ہوتا ہے جو کو اچھے ٹیلنٹ سے محروم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے 8 ایسے مینیجرز کی اقسام کی نشاندہی کی ہے جو اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو خاموشی سے دروازے کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔
1۔ مائیکرو مینیجر
یہ مینیجر ہر کام پر قابو رکھتا ہے، یعنی ہر چھوٹے کام میں دخل اندازی کرتا ہے اور اعتماد کی گنجائش نہیں چھوڑتا۔
2 ۔ کریڈٹ چور مینیجر
یہ مینیجر کامیابی کا جشن تو مناتا ہے، لیکن کریڈٹ دینا بھول جاتا ہے۔ یا خود اس کام کا کریڈٹ لے لیتا ہے۔
3 ۔ بھوتیا (غائب) مینیجر
یہ مینیجر رابطے میں نہیں رہتا، نہ رہنمائی دیتا ہے نہ حوصلہ افزائی۔
4 ۔ غصے والا مینیجر
اس طرح کے مینیجر کے مزاج کی شدت اور بات بات پر غصہ ٹیم کے استحکام کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔
5 ۔ معلومات چھپانے والا
یہ مینیجر اہم معلومات اور اسکلز خود تک محدود رکھتا ہے، اور دوسروں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔
6 ۔ کبھی خوش نہ ہونے والا
یہ ہمیشہ مزید کارکردگی چاہتا ہے لیکن پہلے سے حاصل شدہ کارکردگی کو سراہتا نہیں۔
7 ۔ من پسند پرست مینیجر
یہ مینیجر چند افراد کو ترجیح دے کر باقی ٹیم کو نظر انداز کرتا ہے۔
8 ۔ خطرہ نہ اٹھانے والا مینیجر
ایسا شخص نئے خیالات اور آئیڈیاز سے خوفزدہ ہوتا ہے، اور جدت کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔
غزل الگھ کا کہنا ہے کہ، ’قیادت صرف پالیسیز یا سہولتوں کا نام نہیں، بلکہ ہر دن اعتماد اور عزت پر مبنی ماحول بنانے کا نام ہے۔‘
انہوں نے آخر میں ایک اہم سوال اٹھایا، ’آپ نے ذاتی طور پر کیسی قیادت دیکھی ہے جس نے آپ کو متاثر کیا یا مجبور کیا کہ آپ آگے بڑھ جائیں؟‘
ان کی پوسٹ پر ہزاروں ردعمل آئے، جن میں کئی لوگوں نے اپنے تجربات شیئر کیے۔
ایک صارف نے لکھا، ’وہی لیڈر مجھے روکے رکھ سکے، جنہوں نے دل سے سنا اور ساتھ دیا۔ چھوڑنے پر مجبور کیا تو غلط رویے اور ایگو نے۔‘
ایک اور رائے میں کہا گیا کہ، ’ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر عزت، اعتماد اور جذبہ دینے والا مینیجر ہی دراصل کلچر بناتا ہے۔‘
ایک اور صارف نے مزید کہا، ’بالکل! ملازمین ہمدردی، تعریف اور تعلق چاہتے ہیں۔ اگر یہ نہیں ہے، تو کوئی فائدہ انہیں جانے سے نہیں روک سکتا۔‘
یہ یاد دہانی ہے کہ قیادت عہدوں کا نہیں، رویوں کا کھیل ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مینیجر یہ مینیجر
پڑھیں:
ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو تحریکِ عدم اعتماد لے آئیں گے: گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی دشمنوں کی ضرورت نہیں وہ ایک دوسرے کےلیے خود ہی کافی ہیں، ہم نے کوئی ڈائیلاگ نہیں مارا کہ عدم اعتماد لا رہے ہیں یا حکومت گرا رہے ہیں، ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے ہیں تو وہ عدم اعتماد کی تحریک لے آتی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں ہمارے نمبرز پورے تھے اس لیے ہم عدم اعتماد کی تحریک لے آئے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے 52 یا 54 ارکان ہیں، یہاں عدم اعتماد کے لیے 25 سے 30 ارکان مزید چاہئیں، اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہو گئے تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لے آئیں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان عالمی سیاحت کا مرکز بن رہا ہے، فیصل کریم کنڈیان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت گرا دیں گے تو لوگوں کو فائدہ ہو گا، وہ یومِ نجات ہو گا، خیبر پختونخوا میں کوہستان میں 50 ارب کی کرپشن اور گندم اسکینڈل سامنے آئے، اسپتالوں میں ادویات اور بلین ٹری سونامی کے اسکینڈل سامنے آئے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ابھی تک خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا پروگرام نہیں ہے، علی امین گنڈاپور ڈائیلاگ مارتے ہیں مگر کچھ کر نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پورے نہیں، مائنس ون تو کب کا ہو چکا تھا علیمہ خان کو ابھی پتہ لگا ہے۔