data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوامی شکایات کے پیش نظر سیکٹر الیون ایل نارتھ کراچی میں واقع فاروقیہ پارک کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یو سی 11 غضنفر علی خان، وائس چیئرمین عمران شفیق،یوسی فائیو کے وائس چیئرمین توقیر خان اور ڈائریکٹرپارکس آفتاب احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران چیئرمین محمد یوسف نے پارک میں صفائی ستھرائی، لائٹس کی خرابی، بیٹھنے کی جگہوں کی ٹوٹ پھوٹ اور جھولوں کی حالت زار کا جائزہ لیا۔ اہلیان سیکٹر 11-L نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے شکایات کی تھیں کہ فاروقیہ پارک کی حالت عرصہ دراز سے خراب ہے، جبکہ بچوں کے کھیلنے کے جھولے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں اور شام کے اوقات میں روشنی کا مناسب انتظام نہیں۔چیئرمین محمد یوسف نے موقع پر موجود ڈائریکٹر پارکس آفتاب احمد کو ہدایت دی کہ پارک کی فوری تزئین و آرائش، جھولوں کی مرمت، روشنی کا بہتر انتظام اور صفائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تفریحی مقامات شہریوں کا حق ہیں اور ان کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں موجود تمام پارکس کا مرحلہ وار جائزہ لیا جائے گا اور جہاں کہیں شکایات آئیں، فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد یوسف

پڑھیں:

ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-02-4

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس دولہے کی گاڑی تھانے لے آئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا۔شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہے کے تین دوستوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور پولیس دولہے کی گاڑی بھی ساتھ لے آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے تین گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا اور اس کا والد فرار ہوگیا۔ کراچی میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ضلع وسطی میں تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین