data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن( نمائندہ جسارت) لاکھاروڈ کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے بارہ سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاںبحق،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود لاکھاروڈ کے قرین ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے گاوں ستار ڈنو منگریو کا رہائشی بارہ سالہ بچہ باھنو والد سلیمان منگریو کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اطلاع پر اہلے علاقہ نے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑگئیں، مسافر چھت اور انجن پر بھی سوار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑ گئیں اور مسافر چھت اور انجن پر سوار ہوگئے جب کہ زیادہ رش کی وجہ سے ریل کے اندر موجود کئی مسافر گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم اور مسافر زیادہ ہوگئے اور مسافر جگہ نہ ملنے پر ٹرین کی چھت پر سوار ہوگئے۔ ریل کے اندر موجود مسافروں میں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑا ہوا اور ریلوے انتظامیہ مسافروں کے آگے بے بس نظر آئی۔سیکڑوں مسافر جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کی چھت پر سوار ہوئے، درجنوں مسافر ریل کے انجن پر بھی چڑھ گئے، متعدد گرمی اور حبس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔خیال رہے کہ لاثانی ایکسپریس براستہ ناروال سیالکوٹ جاتی ہے جمعے کوروانہ ہونے والی اس ٹرین میں بوگیاں صرف تین تھیں جبکہ مسافر 10 بوگیوں کے تھے، ریلوے انتظامیہ کو بار بار شکایات درج کرائی گئیں لیکن ریلوے انتظامیہ نے بوگیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دس محرم الحرام کا دن اسلامی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل
  • پڈعیدن، نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون، 5ملزمان گرفتار
  • مصر: ٹرین ڈرائیور کا دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
  • نارووال سے آنے والی لاثانی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
  • لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑگئیں، مسافر چھت اور انجن پر بھی سوار
  • کوسوو: پارلیمان میں گدھے لاکر حکومت کے خلاف احتجاج
  • پاکستان ریلوے کا نیا اعلان، ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر
  • کراچی، ناتھا خان ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • لاہور تا کراچی ٹرین شیڈول تبدیل، کرایوں میں 2 فیصد اضافہ