میرپورخاص میں بھی یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا، فضا یاحسین یاحسین کی صداوں سے گونجتی رہی، ضلع بھر سے درجنوں علم وذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس برآمد ہوئے، جلوسوں کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون جنید بلند اور افسران نے ماتمی جلوسوں میں شریک ہوئے، ماتم کے دوران زخمیوں کی طبی امداد کیلئے مختلف سیاسی و سماجی اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے کیمپ قائم کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کو نماز فجر کے بعد حیدری مسجدوامام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوگی جس سے مولانا محمد جواد محمدی نے خطاب کیا جس کے بعد شبیہ علم وذالجناح کا ماتمی جلوس سید اعجاز حسین نقوی،ظہیر الحسن نقوی، سید طلعت رضا اور دیگر کی قیادت میں برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا مارکیٹ چوک پر پہنچا جہاں عزا داران حسین نے زنجیروں کا ماتم کیا بعد ازاں ماتمی جلوس امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا، تقی شاہ پڑ سے علم وذوالجناح کا ماتم جلوس سید قربان حسین شاہ کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عارب شاہ بخاری پڑ پر پہنچ کر اختتام ہوا، عزا خانہ زہرا چاکی پاڑہ میں مجلس عزا سے مولانا ارشاد حسین عرفانی نے خطاب کیا جس کے بعد سید صغیر حسین نقوی، سید محمد علی نقوی کی قیادت میں شبیہ علم وذوالجناح اور تعزے کا ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عزا خانہ نور حسین شاہ غریب آباد پہنچا جہاں جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین ادا کی جس کے بعد مجلس عزا سے مولانا سید ضیا الحسن نقوی نے خطاب کیا جس کے بعد سید تحسین کاظمی اور دیگر کی قیادت ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا اسٹیشن چوک پہنچا جہاں سے عزاء خانہ مولوی نوازش علی نقوی سے علم وذوالجناح کا ماتمی جلوس سید حمزہ نقوی، سید محمد شجاع نقوی کی قیادت میں برآمد ہوا جو کہ مرکزی جلوس کی صورت اختیار کر گیا عارب شاہ بخاری، ویدل شاہ بخاری، ادھ مکانی سمیت دیگر امام بار گاہوں اور عزا خانوں سے نکلنے والے ماتمی جلوس شاہ بخش بلوچ، نذیر بلوچ، بابر خاصخیلی، یاسر عمرانی، شہزاد قمبرانی اور دیگر کی قیادت میں نکلنے والے جلوس مرکزی ماتمی جلوس میں شامل ہو گئے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علم وذوالجناح برا مد ہوا جو کی قیادت میں ماتمی جلوس راستوں سے جس کے بعد
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ ایشیاکپ ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی اور معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں اٹھانے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے ایک بار پھر ایشیاکپ کی ٹرافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو تاحال ایشیا کپ کی ٹرافی نہیں ملی، حالانکہ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو ختم ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پیر تک ٹرافی بھارت کے حوالے نہیں کی جاتی تو یہ معاملہ 4 نومبر کو ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا، مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی انصاف کرے گی اور بھارت کو ٹرافی دلانے میں مدد کرے گی۔
یاد رہے کہ بھارت نے دبئی میں ہونے والے ایشیاکپ فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے پی سی بی چیئرمین اور اے سی سی صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر ایک اہلکار نے ٹرافی کو اسٹیج سے ہٹا دیا تھا۔
دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ ٹرافی ابھی تک بی سی سی آئی کے دفتر نہیں پہنچی، حالانکہ تقریباً 10 دن قبل اے سی سی چیئرمین کو باضابطہ درخواست بھیجی جا چکی ہے کہ ٹرافی جلد از جلد بھارت کو دی جائے۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی کے صدر محسن نقوی پہلے ہی بھارت کو ٹرافی کے معاملے پر جواب دے چکے ہیں۔
ای میل پر جواب دیتے ہوئے اے سی سی نے کہا کہ بھارت کو ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لے لیں جب کہ محسن نقوی نے دس نومبر کو دبئی میں تقریب رکھنے کی بھی پیشکش کی تھی۔
اس سے قبل، 30 ستمبر کو دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آگئے تھے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جاتا رہا جس پر انہیں جواب دیا کہ فائنل کے بعد اے سی سی صدر محسن نقوی ٹرافی دینے اسٹیج پر موجود تھے، ٹرافی لینے سے انکار بھارتی کرکٹ ٹیم نے کیا۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ اب اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر میں آکر مجھ سے لے لیں، یا پھر تقریب منعقد کرکے اے سی سی صدر سے وصول کرلیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیاکپ 2025 کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ کے دوران پہلے کپتان اور پھر قومی ٹیم سے ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی۔
یہی نہیں، میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان نے پہلگام واقعے کا ذکر کرکے کرکٹ میں سیاست لے آئے اور پھر فائنل جیتنے کے بعد بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے ہی انکار کردیا۔