اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے نئے چیف جسٹسز نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں قیادت کی نئی صف بندی مکمل ہو گئی ہے، جہاں 3 اہم ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری تقریبات میں سیاسی، عدالتی اور سفارتی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اُن سے حلف لیا۔ یہ تقریب ایک رسمی مگر باوقار ماحول میں انجام پائی جس میں ملک کی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں، جن میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اور دیگر کئی نامور وکلا اور ججز شامل تھے۔
دوسری جانب کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد جنید غفار نے اپنے منصب کا حلف گورنر ہاؤس میں لیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اُن سے حلف لیا، جب کہ چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر پڑھ کر سنایا۔
تقریب میں نہ صرف عدلیہ سے وابستہ افراد بلکہ سندھ حکومت کے اہم عہدیدار، کاروباری شخصیات، اور غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی ۔ جسٹس جنید غفار کو سندھ ہائی کورٹ کے 26ویں چیف جسٹس کی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔
اُدھر خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس میں بھی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیر سیفران امیر مقام، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ، صوبائی وزرا، اور مختلف سرکاری و عدالتی اداروں کے سربراہان موجود تھے۔ تقریب کے دوران گورنر، وزیراعلیٰ اور دیگر سیاسی شخصیات نے ایک دوسرے سے غیر رسمی گفتگو بھی کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔
ان تمام تقرریوں کی منظوری رواں ماہ کی یکم جولائی کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دی گئی تھی، جس میں سردار سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ، محمد جنید غفار کو سندھ ہائی کورٹ، اور ایس ایم عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔
ساتھ ہی بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے جسٹس روزی خان کو بھی منظوری دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے نئے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔