ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو طلب کرنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد(رپورٹ: محمد ابراہیم عباسی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وفاقی حکومت کو عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے اور وزیر اعظم سمیت وفاقی کابینہ کو عدالت طلب کرنے کا عندیہ دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ:”اگر وفاقی حکومت کی رپورٹ میری عدالت میں پیش نہ کی گئی تو پوری کابینہ کو بلاؤں گا، عدالت صرف وفاقی کابینہ ہی نہیں بلکہ وزیر اعظم کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔
“وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ عدالت میں پیش ہوئے اور مزید مہلت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے پانچ ورکنگ دنوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے ایک متفرق درخواست بھی دائر کی، جس میں وزیر اعظم اور کابینہ سے ملاقات کی اجازت مانگی گئی۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے:”فوزیہ صدیقی وزیر اعظم سے مل کر کیا کریں گی؟ کیا وزیر اعظم کو صورتحال کا علم نہیں۔
پنشن کیس، سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا
سماعت کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد کی میڈیا سے گفتگوسماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ:”آج عدالت میں ثابت ہو گیا کہ شہباز شریف اور اس کے اتحادی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
حکومت نہ صرف رہائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے بلکہ وہ یہ بھی نہیں چاہتی کہ امریکہ میں عدالت کو نوٹ بھیجا جائے کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی چاہتا ہے۔
“انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت پاکستان نے نہ صرف نوٹ جمع کرانے سے انکار کیا بلکہ اس پر سپریم کورٹ سے حکمِ امتناع لینے کی بھی کوشش کی۔مزید کہایہ بدترین قسم کی امریکی غلامی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ عافیہ صدیقی کو دو گولیاں ماری گئی ہیں، ان کے قتل کی کوشش کی گئی ہے
بھارت کو جھٹکا ،چین نے دریائے برہما پترا ڈیم کی تعمیر شروع کردی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ عافیہ صدیقی وفاقی حکومت عدالت میں صدیقی کی
پڑھیں:
نئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کے لیے تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس
—جنگ فوٹووفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب اور اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو گا اور تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں نئے چیرمین ایچ ای سی کے لیے اشتہار دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا، توقع ہے کہ اشتہار کا فیصلہ 16 جولائی 2025 کے اجلاس میں ہو گا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شفافیت، میرٹ اور تیز تر کارروائی ہماری ترجیحات ہیں، تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے قیادت کا درست انتخاب ناگزیر ہے۔