Jasarat News:
2025-07-11@06:29:41 GMT

تعلیم کو وقت کے تقاضوں کے مطابق کرنا ہوگا، خالد مقبول

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج ہمیں تعلیم کی وہ قسم درکار ہے جو نہ صرف ہنر دے بلکہ ذہنی بلوغت اور معاشرتی شعور بھی پیدا کرے۔ پاکستان ایک نظریہ اور وعدہ ہے، جسے ہم نے تعلیم سے ہی تعبیر دینا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نان فارمل ایجوکیشن کے تازہ اعداد و شمار کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریبسے خطاب میں انہوں نے موجودہ تعلیمی نظام، معاشرتی تبدیلی، خواتین کی تعلیم، اور نئی قومی تعلیمی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ہمیں تعلیم کی وہ قسم درکار ہے جو نہ صرف ہنر دے بلکہ ذہنی بلوغت اور معاشرتی شعور بھی پیدا کرے۔ پاکستان ایک زمین کا ٹکڑا نہیں، بلکہ ایک نظریہ اور وعدہ ہے، جسے ہم نے تعلیم سے ہی تعبیر دینا ہے۔

 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خالد مقبول

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کا  بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا  بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی عوام کے سامنے اپنا مؤقف بھارتی میڈیا کے ذریعے پیش کرنے سے نہیں گھبراتے۔میں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے کا فیصلہ اس لیے نہیں کیا کہ مجھے کسی منصفانہ پلیٹ فارم کی امید تھی، بلکہ اس لیے کیا کہ میں بھارتی عوام، خاص طور پر نوجوانوں، پر یقین رکھتا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں امن کا مقدمہ صرف پاکستان کا مقصد نہیں، بلکہ یہ ہمارے دونوں عوام کا مشترکہ مشن ہے۔ میرا یقین ہے کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل ایک نیا مقدر تشکیل دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وہ نسل ہوں گے جو تاریخ کی زنجیروں کو توڑے گی، جنگ کے سوداگروں، مایوسی پھیلانے والوں اور نفرت کے بیوپاریوں کو للکارے گی۔ ہم مل کر اپنے وقت کے حقیقی چیلنجز کا سامنا کریں گے — چاہے وہ دہشتگردی ہو، موسمیاتی تبدیلی، یا عدم مساوات۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یہ میرا وعدہ ہے بھارت اور پاکستان کے نوجوانوں سے: ہمارا مستقبل ماضی کے تنازعات سے نہیں، بلکہ پُرامن بقائے باہمی، تعاون اور خوشحالی سے متعین ہوگا۔

مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کو کتنی ترسیلات زر موصول ہوئیں ۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی بچوں یا بہنوں سے نہیں ان کے اپنے طرز عمل پر منحصر ہے،عرفان صدیقی
  • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
  • کے الیکٹرک سستی وفاقی بجلی لینے سے گریزاں، نیپرا کا انکشاف
  • آبادی میں خطرناک حد تک اضافہ، شرح پیدائش کم کرنا قومی ترجیح قرار
  • عمران خان کی رہائی بچوں یا بہنوں سے نہیں، انکے اپنے طرزِعمل پر منحصر ہے،عرفان صدیقی
  • نئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کے لیے تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس
  • دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا، بلاول
  • بلاول بھٹو زرداری کا  بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا
  • مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ 2 ریاستی حل ہے، ایمانویل میکرون