فائدہ اٹھانے والے محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے 18 کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل
72 ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک رقم وصول کی

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سیگریڈ 18تک کے افسران کی بیگمات کے مستفید ہونے کا انکشاف،ضلع میرپورخاص میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی فہرست سامنے آگئی، فائدہ اٹھانے والے محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔فہرست کے مطابق ضلع میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیگی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کردیں گے۔ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک رقم وصول کی ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ملازمین اور افسران کی بیگمات

پڑھیں:

 سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری

عابد چودھری:سی سی ڈی کے ملازمین کے الاؤنس کا اجراء،افسران وملازمین کو 2011 کے بنیادی پے سکیل پرایک اضافی تنخواہ دی جائیگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سی سی ڈی ملازمین کی الاؤنس کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی تھی۔
مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیپیوٹیشن پر سی سی ڈی میں آنیوالے ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا،دوران ڈیوٹی معطل افسران واہلکار بھی الاؤنس نہیں لے سکیں گے۔
طویل مدت رخصت ،دوران ڈیوٹی لمبی چھٹی پر جانیوالوں کو بھی الاؤنس نہیں ملے گا۔ اسی طرح او ایس ڈی بنائے جانے والے افسران واہلکار الاؤنس کے حقدار نہیں ہوں گے۔
 

گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کانمبر پلیٹس کے نام پراہل کراچی سے 6 ارب بٹورنے کامنصوبہ
  • بینظیر سپورٹ سے سرکاری ملازمین کی بیگمات کے مستفید ہونے کا انکشاف
  • سندھ حکومت کانمبر پلیٹس کے نام پراہل کراچی سے 6 ارب بٹورنے کا منصوبہ،عوام میں اشتعال
  • BISP سےافسران کی بیگمات مستفید
  • بی آئی ایس پی اسکینڈل: پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کی بیگمات کی فہرست سامنے آگئی
  • سی سی ڈی کے ملازمین اور افسران کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان
  •  سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری
  • جیکب آباد ،سرکاری ملازمین کی بیگمات نے مستحق خواتین امداد ہڑپ کرلی
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست جاری