علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ تعلیم یافتہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے اور ان کی شرکت قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان کی نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔
تقریب کے دوران، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے باضابطہ طور پر رپورٹ کا اجرا کیا اور اسے نان فارمل ایجوکیشن کے شعبے میں پالیسی سازی اور ڈیٹابیس کی تیاری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔وفاقی سیکریٹری تعلیم، ندیم محبوب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وزیرِ تعلیم نے جائیکا کے تعاون سے جاری (اعقّال) پروجیکٹ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشن (پائی) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا جن کے نتیجے میں یہ رپورٹ تیار ہوئی۔(جاری ہے)
ڈیٹا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر صدیقی نے کہاکہ نان فارمل ایجوکیشن میں رسائی، معیار اور نظم و نسق کو صرف مضبوط اور قابلِ اعتماد ڈیٹا سسٹمز کے ذریعے ہی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔’’ انہوں نے زور دیا کہ نان فارمل ایجوکیشن کے لیے قائم ایمس (ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) سیل مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے اور کارکردگی کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ وفاقی نان فارمل ایجوکیشن پالیسی 2025 کی تیاری جاری ہے، جس کا ہدف ملک میں ‘‘زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن’’ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نان فارمل ایجوکیشن کے لیے نیشنل ایکشن پلان 2025 پر بھی کام جاری ہے۔ڈاکٹر صدیقی نے بتایا کہ اساتذہ کے لیے جلد ہی ایک جامع مینجمنٹ فریم ورک اور معیاری اسسمنٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ مزید یہ کہ اسکول سے باہر بچوں کو اسیلریٹڈ لرننگ پروگرامز کے ذریعے دوبارہ تعلیمی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کو اولین ترجیح دے رہی ہے، جو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق ہے،یہ رپورٹ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مضبوط تعاون کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا، اور پائی اور جائیکا کی کوششوں کو ‘‘قابلِ تحسین’’ قرار دیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ رپورٹ میں فراہم کردہ ڈیٹا سے بھرپور استفادہ کیا جائے تاکہ تعلیمی منصوبہ بندی اور رسائی میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے زور دیاکہ تعلیم کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے، تعلیم میں سرمایہ کاری کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے اور ان کی شرکت قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، کیونکہ وہ آبادی کا نصف حصہ ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نان فارمل ایجوکیشن خالد مقبول صدیقی کہ تعلیم رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،احسن اقبال
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال نے کہاہے کہ کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،ماضی میں سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل میں کمی نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) اسلام آباد کیمپس میں اورینٹیشن ڈے 2025 کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اورینٹیشن ڈے پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کے نئے سکالرز کاخیرمقدم کیاگیا۔ تقریب میں تعارفی سیشنز، پائیڈ کی تحقیقی کتب کی نمائش، ڈاکیومنٹریز اور انٹریکٹو پروگرامز شامل تھے تاکہ طلبہ کو اکیڈمک قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا جا سکے۔ مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور چانسلر پائیڈ پروفیسر احسن اقبال نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ پائیڈ میں داخلہ صرف تعلیمی سفر کا آغاز نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کو تحقیق، جدت اور پالیسی سے سنوارنے کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیڈ اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے جہاں تعلیم کے ساتھ عملی تحقیق کو یکجا کیا جاتا ہے اور طلبہ کو براہ راست حکومتی پالیسی سازی کے عمل میں شامل ہونے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وڑن 2010 اور وڑن 2025 جیسے منصوبوں کے باوجود سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل میں کمی نے ملک کو نقصان پہنچایا جبکہ اس کے مقابلہ میں چین، ویتنام اور بنگلہ دیش ترقی کی راہ پر آگے بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان ’’چوتھی پرواز’’ پر ہے اور اس میں کامیابی کا انحصار پالیسیوں میں استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے۔انہوں نے اڑان پاکستان کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ برآمدات پر مبنی ترقی ونمو،ڈیجیٹلائزیشن،مصنوعی ذہانت،بائیو ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکنالوجی کی تبدیلی اور ماحول، موسمیاتی موزونیت کے ذریعہ سے خواک وپانی کاتحفظ،توانائی و بنیادی ڈھانچہ میں اصلاحات، تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے ذریعے برابری و بااختیاری اس پروگرام کے بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے طلبہ کواعلیٰ معیار، علم کو قومی مسائل کے حل سے جوڑنے اور حوصلہ و تسلسل کے ساتھ آگے بڑھنے کامشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پائیڈ کے سکالرز ملک کے اگلے محققین اور پالیسی ساز ہیں جن کی دانش اور محنت پاکستان کو خوشحالی اور استحکام کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔