نوشہروفیروز،سیلاب متاثرین میں گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوشہرہ فیروز(نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کے محکمہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز (ایس پی ایچ ایف) کی جانب سے لنجار ہاؤس مورو میں 2022ء کے سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والی خواتین کو گھروں کی تعمیر کے بعد ان کو مالکانہ حقوق کی اسناد دینے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں 146خواتین کو مکان کے مالکانہ حقوق کی اسناد دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خواتین کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق دے دیے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی اہلیہ، ان کے صاحبزادوں حسن ضیا لنجار، علی ضیا لنجار، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم اور چیئرمین ضلع کونسل نوشہرو فیروز سہیل اختر عباسی نے 146 خواتین کو گھروں کی اسناد دیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکاں کا نعرہ دیا، جس کے تحت سندھ کے عوام کو اپنے گھر کی تعمیر کے بعد اپنے گھر کے مالکانہ حقوق دیے جارہے ہیں۔ ہمارا نصب العین عوامی خدمت ہے۔ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اور زیادہ کام کرنا ہے یہ تو صرف شروعات ہے۔ تقریب میں ایس ایس پی نوشہرو فیروز بشیر احمد بروہی، چیئرمین میونسپل کمیٹی مورو نذیر احمد میمن، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل احمد راجپر، دوست علی سولنگی، محمد خان حاجن جیسر، انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بھنبھرو، سافکو کے صوبائی ہیڈ جے پرکاش، ڈسٹرکٹ منیجر سافکو غلام اکبر کھوسو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مالکانہ حقوق
پڑھیں:
خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو سالانہ غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔
تقریب میں گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی، جبکہ سعودی شاہی خاندان، آئمہ حرمین، دیگر اعلیٰ حکام اور مختلف ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے۔
اس بابرکت موقع پر خانہ کعبہ کے اندرونی فرش اور دیواروں کو 40 لیٹر آب زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد خالص عود اور دیگر قیمتی خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیا گیا۔
شرکاء نے نوافل ادا کیے اور دعاؤں میں امت مسلمہ کے لیے خیر، امن اور اتحاد کی دعائیں مانگیں۔
Some videos from the Annual Ceremony of the Washing of Ka'abah pic.twitter.com/aKq4tzF0P3
— ???????????????????????????????? (@HaramainInfo) July 10, 2025
اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد نے مسجد الحرام میں یہ روحانی منظر دیکھا اور ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعثِ عقیدت بن گئیں۔