جیکب آباد،عدالتی احاطے سے خطرناک قیدی فرارہونیکی تحقیقات ،لائن افسر و ہیڈمحرر ذمے دارقرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں عدالتی احاطے سے خطرناک قیدی کے فرار ہونے کی تحقیقات میں لائن افسر اور ہیڈ محرر ذمہ دار قرار ،دونوں کے خلاف اے سیکشن تھانے پر کیس داخل گرفتار نہ ہوئے۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی عدالتی احاطے سے قتل کیس کے خطرناک قیدی کے فرار ہونے کے متعلق تحقیقات میں لائن افسر روشن کٹو اور ہیڈ محرر خرم سومرو کو ذمہ دار قرار دیکر معطل کردیا گیا ہے اور 11 جون کو فرار ہونے والے قیدی کے اے سیکشن تھانہ پر درج مقدمے میں روشن کٹو اور خرم سومرو کو نامزد کرنے کے ایس ایس پی نے احکامات دئے ہیںجبکہ ڈی ایس ہیڈ کوارٹر کو بچالیا گیا ہے حالانکہ گاڑیوں کی سیکورٹی دیکھنے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے معلوم ہوا ہے کہ 11قیدیوں کولیکر جانے والی گاڑی میں سات اہلکار مقرر تھے جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد
پڑھیں:
عمران خان نےکوٹ لکھپت کے قیدی رہنماؤں کی مذاکرات کی اپیل مسترد کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے حکومتی اتحاد سے مذاکرات کی حمایت کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
8 جولائی کو اڈیالہ جیل سے جاری ایک دوٹوک پیغام میں عمران خان نے اپنی ہی جماعت کی قیادت کی مفاہمتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ 5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی — جو ان کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے کا دن ہوگا۔