اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، تیسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتن روڈ نزد اللّٰہ پور کے پاس کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا.

حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ اعظم اور 8 سالہ بچہ عدیل جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا 30 سالہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی. ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ڈیڈباڈیز کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔\378

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹائر برسٹ ہونے موٹر سائیکل

پڑھیں:

ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-02-12

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں بچی اور خاتون سمیت 4 افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حب چوکی ساکران روڈ چڑھائی کے قریب گھر میں فائرنگ سے 30سالہ عزیز الرحمن ولد عبدالفتح نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 51C  (A&S) ریزیڈنسی کے قریب خود کو گولی مار کر 21 سالہ سیکورٹی گارڈ نعمان نے خود کشی کرلی۔ سرجانی میں 51 سی گھر سے 9 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 21 کے گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی‘ متوفیہ کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب  پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ شائستہ زخمی ہوگیا۔ لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 نیوی روڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل زخمی ہوا۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر رزاق آباد دھنی پرتو گوٹھ ٹیلیفون ایکس چینج کے قریب جھگڑے کے دوران  فائرنگ سے 28 سالہ راشد ولد غلام قادر زخمی ہوگیا۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی بھٹی چوک کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عرفان ولد علی گوہر زخمی ہوا ۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی