محکمہ بورڈ یونیورسٹیز حکام ثانوی بورڈ ملازمین کی ترقی کے آڑے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ:حماد حسین)ثانوی تعلیمی بورڈ کے کئی افسران و ملازمین کی ترقیاں 7ماہ گزرنے کے باوجود نہ ہوسکیں۔محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے عدم دلچسپی سے بورڈ اجلاس کے منٹس منظوری کی منتظر ہے۔سابق اور موجودہ چیئرمین کی کئی کوششیں بھی رائیگاں گئی۔ ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کے بورڈ اجلاس نمبر364 جوکہ 15نومبر2024کو ہواتھا جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر شرف علی شاہ نے کی جبکہ دیگر ممبران میں چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر احمد علی بروہی، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن شہید بے نظیر آباد ڈاکٹر محمد فاروق حسن،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر رفیق احمد پلھ، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری لاڑکانہ سکندر علی میر جت،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری میرپور خاص ڈاکٹر ثمر رضا تالپور، چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی پروفیسر امیر حسین قادری، چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن مظفر علی بھٹو اور وائس چانسلر جامعہ کراچی کی نمائندہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعیدشامل تھے۔ بورڈ اجلاس میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے ملازمین جن میںسپر نٹنڈنٹ حماد، سینئرکلرک ارشاد علی خان، اسسٹنٹ محمود عالم، سیما،نادیہ موسیٰ کو اگلے عہدے کے لیے ترقی کی منظوری دے دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ اجلاس کے بعد منٹس منظوری کے لے سیکر ٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کو ارسال کردیے گئے تھے۔ تاہم 7ماہ گزرنے کے باوجود وہ اب تک منظور نہیں کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق اجلاس کے منٹس45 دن میں اگر متعلقہ اتھارٹی منظور نہیں کرتی تووہ ازخود منظور ہو جاتے ہیں تاہم کچھ عرصہ قبل ثانوی تعلیمی بورڈ کو ایک خط کے ذریعے پابند کیا گیا کہ جب تک محکمہ بورڈ زاینڈ یونیورسٹیز اس کو منظور نہ کریں آپ اس وقت تک اس کو لاگو نہ کریں۔ جس کے بعد ایک ترمیم کے ذریعے45 دن کے بعد منظوری کا اختیار مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ترقی کے منتظر افراد میں 2 ملازمین جن میں محمد رفیق11 اپریل2026 اور نادیہ11 فروری 2026کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس حوالے سابق چیئرمین ڈاکٹر شرف علی شاہ اور موجودہ چیئرمین غلام حسین سوہو نے بھی کوششیںکیں تھی جوکہ رائیگاں گئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ثانوی تعلیمی بورڈ بورڈ اجلاس
پڑھیں:
کوئٹہ، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر مالک بلوچ کی ملاقات
ملاقات میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح و ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے تمام جمہوری قوتوں کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح و ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے تمام جمہوری قوتوں کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سنجیدہ، تعمیری اور اشتراک پر مبنی سیاسی ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔