روسی، کینیڈین وزرائے خارجہ سے ملاقات، تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان، روس اور کینیڈا نے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کینیڈین اور روسی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار اور روسی وزیر خارجہ نے آئندہ ہفتے ایس سی او اجلاس میں ملاقات پر اتفاق کیا۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں پاک ملائیشیا تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں پاکستان کمیونٹی کی لگن اور شراکت کی تعریف کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں پاکستان اسحاق ڈار
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔