صادق و امین، علی گنڈاپور کیخلاف مقدمے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی غرض سے دائر 22 اے کی درخواست پر پشاور کی سیشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی غرض سے دائر 22 اے کی درخواست پر پشاور کی سیشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ وزیر نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا، جو اس صوبے کے عوام کی امانت تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کے غیر متعلقہ استعمال سے امانت میں خیانت کی گئی ہے، جس کے باعث وزیر اعلیٰ صادق و امین نہیں رہے۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئین کی متعدد شقوں اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں عوامی فنڈز کا ایسا استعمال ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس افسران کو وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں دی گئیں، مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ متعلقہ فریقین کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے خلاف مقدمہ درج کی درخواست فریقین کو وزیر اعلی علی امین
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔