کراچی ، کھوکھراپارمیں گھرکے باہر 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ ، جنسی زیادتی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہاکہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔دوسری جانب مقتولہ کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی اریبہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی، وہ انہیں کھانا دے کر باہر گئی اور واپس نہیں آئی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لڑکی کی
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔