سینیٹ الیکشن سے متعلق مولانا سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا، ترجمان جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر راہنما کی قیادت میں سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق اب تک مولانا فضل الرحمان سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اگر کسی جماعت نے رابطہ کیا تو جے یو آئی کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی والے ہمارے پاس آرہے ہیں مگر مجلس عاملہ عمومی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی منظوری نہیں دی ہے۔ دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینیٹ الیکشن جے یو آئی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔