بھارت کے ساتھ ملٹری سیز فائر بھارتی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہو رہا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ملٹری سیز فائر وہاں کی سیاسی قیادت ہضم نہیں کر پا رہی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں ایک بین الاقوامی تقریب سے خطاب کے دوران بھارت کی سیاسی قیادت پر شدید تنقید کی اور واضح الفاظ میں کہا کہ پاک بھارت سرحد پر فوجی سطح پر سیزفائر تو مؤثر ہے، مگر بھارتی قیادت کی نفسیاتی حالت اس سکون کو برداشت نہیں کر پا رہی۔
انہوں نے کہا کہ نئی دہلی مسلسل ایسی حرکتیں کر رہی ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن سے زیادہ اشتعال انگیزی کو ترجیح دیتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے تمام تر اقتصادی چیلنجز کے باوجود خود کو معاشی استحکام کی طرف گامزن کر دیا ہے، اور اب ملک کا ہدف دنیا کے اقتصادی طور پر طاقتور ممالک کے گروپ “جی 20” میں شمولیت ہے۔ یہ صرف اقتصادی پیش رفت ہی نہیں بلکہ قومی خودمختاری اور دفاعی خودکفالت کا عملی مظاہرہ بھی ہے۔
انہوں نے بھارت کے حالیہ رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی ایک غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک قدم تھا۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت کے پاس نہ تو پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہے، نہ دریاؤں کا قدرتی بہاؤ موڑنے کی طاقت۔ پاکستان نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی، جو کہ سفارتی و تجارتی سطح پر ایک مؤثر اور متوازن جواب تھا۔
وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو مؤثر جواب دینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستانی فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں سے 4 جدید رافیل طیارے تھے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک کے اندر، سکھ آبادی پر میزائل داغ کر نہ صرف اپنے شہریوں کو نقصان پہنچایا بلکہ دنیا کے سامنے خود کو بے نقاب بھی کر لیا۔ بین الاقوامی برادری نے اس بھارتی مؤقف کو مسترد کر دیا اور اسے غیر ذمے دارانہ قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر صبح 8 بج کر 15 منٹ پر امریکی وزیر خارجہ نے فون کر کے اطلاع دی کہ بھارت سیزفائر چاہتا ہے۔ ڈار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جنگ کی شروعات بھی بھارت نے کی اور اختتام کی درخواست بھی اسی نے کی، جو اس کی سفارتی اور عسکری پسپائی کا ثبوت ہے۔
نائب وزیراعظم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دونوں ممالک کی افواج نے اپنی دفاعی پوزیشنز اب تبدیل کر لی ہیں، اور پاکستان کا میزائل سسٹم ملک کی خودمختاری کا مضبوط ترین دفاعی حصار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پاکستان کی جغرافیائی و اسٹریٹجک حیثیت کے تحفظ کی ضامن دیوار ہے۔
افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں کابل میں چائے پینے اور غیر ریاستی عناصر کو سہولت دینے جیسی پالیسیوں نے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے افغانستان کے اندر موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر کنٹرول کی ناکامیوں اور غیر متوازن خارجہ پالیسیوں نے قومی سلامتی کو سخت خطرات سے دوچار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کرتے ہوئے کہ بھارت بھارت کے انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 40 نصف سنچریاں مکمل کر کے کوہلی کا 39 ففٹی پلس اسکورز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیے: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 31 ففٹی پلس اننگز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اننگز:
بابر اعظم (پاکستان) – 40 ویرات کوہلی (بھارت) – 39 روہت شرما (بھارت) – 37 محمد رضوان (پاکستان) – 31 ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا) – 29 جوز بٹلر (انگلینڈ) – 29میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹوں سے اور 6 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔
ابتدائی نقصان کے بعد، جب صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے 36 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا۔ فرحان نے 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز، بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
اس کے بعد بابر اعظم نے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ 76 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ بابر نے 68 رنز کے ساتھ اننگز کے سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ آغا سلمان نے 26 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے۔
آخر میں فہیم اشرف اور عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمان ٹیم کو 20 اوورز میں 139 رنز پر محدود کر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو میچ میں برتری دلائی۔
دونوں ٹیمیں اب فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم کرکٹ ویرات کوہلی