data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے وفد نے وزیر بلدیات سعید غنی سے سندھ سیکریٹریٹ تغلق ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں کراچی کے اہم شہری مسائل خصوصاً غیر قانونی تعمیرات، مخدوش عمارتیں، واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے کراچی میں ایس بی سی اے کی مبینہ ملی بھگت سے جاری غیر قانونی تعمیرات، لیاری میں منہدم عمارت کے سانحے، شہر میں موجود 588 مخدوش عمارتوں، اور شہری انفرا اسٹرکچر کی تباہ حالی کے تناظر میں سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

 وفد نے زور دیا کہ ان عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو کم از کم 6 ماہ کا کرایہ دیا جائے اور مالکان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

جماعت اسلامی کے وفد نے مطالبہ کیا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں (ADP) میں ٹاؤن اور یوسی چیئرمینز کو شامل کیا جائے تاکہ ترقیاتی کام زمینی حقائق اور عوامی ترجیحات کے مطابق ہوں، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے معاملات میں بھی بلدیاتی نمائندوں کو فیصلہ سازی کا حصہ بنایا جائے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ  ہمارا مقصد شہر کی بھلائی اور مسائل کا حل ہے۔ ہم بلڈر مافیا اور ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ہیں،  مخدوش عمارتیں گرائی جا رہی ہیں لیکن نئی غیر قانونی تعمیرات بدستور جاری ہیں۔ یہ دہرا معیار قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو پانی اور نکاسی کا کوئی ریلیف نہیں دے رہا، جس کے باعث ٹاؤنز اور یوسیز کو مجبوری میں اپنے وسائل سے مسائل حل کرنے پڑ رہے ہیں۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد نے شہری مسائل پر جو نکات پیش کیے، وہ سیاسی نہیں بلکہ عوامی مفاد سے جڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  لیاری میں منہدم عمارت کے معاملے پر حکومت نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی، جس نے ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ مخدوش عمارتوں کی نشاندہی اور انہدام کا عمل تیز کیا جائے گا۔ متاثرین کو فی الحال 3 ماہ کا کرایہ دیا جا رہا ہے۔

وزیر بلدیات نے اس موقع پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے قوانین میں اصلاحات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے، جماعت اسلامی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ترامیم کے لیے تجاویز لی جائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات جماعت اسلامی وفد نے کہا کہ

پڑھیں:

گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال

فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔

گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسین کی ملاقات
  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا