10 محرم الحرام کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک منفرد روایت قائم کرتے ہوئے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں خود دیگ تیار کی اور شہریوں میں حلیم کی نیاز تقسیم کی۔

ترجمان کے مطابق، گورنر سندھ نے دیگ کی تیاری کے تمام مراحل میں خود حصہ لیا، جبکہ گورنر ہاؤس کراچی میں بھی ان کی خصوصی ہدایت پر محرم کی مناسبت سے نیاز کے لیے دیگیں پکائی گئیں۔

مزید پڑھیں: 10 محرم الحرام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 4000 سے زائد اہلکار تعینات

اس موقع پر شہریوں میں حلیم بطور لنگر تقسیم کی گئی، جسے شہریوں نے عقیدت اور احترام کے ساتھ قبول کیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع پر عوام کے ساتھ رہنا اور ان کے جذبات میں شریک ہونا باعث فخر ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حق اور سچائی پر قائم رکھے اور ہم سب کو باہمی اخوت اور محبت کے رشتے میں جوڑے رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حلیم کی دیگ کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ گورنر ہاؤس اسلام آباد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حلیم کی دیگ کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ گورنر ہاؤس اسلام ا باد گورنر سندھ

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کو پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا۔پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی اور اہل تشیع کے اکابرین بھی انکے ہمراہ تھے. انہوں نے ماتمی جلوس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور اہلبیت کا غم پوری امت مسلمہ کا غم ہے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دعا ہے کہ پوری دنیا میں محرم الحرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہو، سیکورٹی کے سخت انتظامات سے عوام اور میڈیا کو کچھ تکالیف ہیں مگر یہ دو دن گزر جائیں گے، ہمیں سیکورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرنا، دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کےلیے ہر وقت تیار ہے. انہوں نے کہا کہ باہمی رواداری اور برداشت سے تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر خراجِ تحسین
  • اسلام آباد میں نویں محرم کے مرکزی جلوس پر خصوصی رپورٹ
  • اسلام آباد میں نویں محرم کا مرکزی جلوس پر خصوصی رپورٹ
  • افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب, وزارت خارجہ اور  پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے , گرفتاریاں 
  • کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
  • انتظامیہ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی بڑھانے کے انتظامات کریں، گورنر بلوچستان
  • نمبرپلیٹس کے نام پرٹریفک پولیس بھتہ وصول کر رہی ہے، فاروق ستار
  • ۔52 ہزار چالان ،بھاری جرمانے،شناختی کارڈ بلاک کی دھمکیاں ،اہل کراچی کی تذلیل ہے،منعم ظفر خان