انتظامیہ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی بڑھانے کے انتظامات کریں، گورنر بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اپنے بیان میں گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو محرم کے دوران عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے متحرک اور چوکس رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تمام ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام کے دوران سخت حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عبادت گاہوں، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے ارد گرد سیکورٹی بڑھانے کے انتظامات کریں اور متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مربوط روابط بڑھائیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کسی بھی ممکنہ مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں اور خود حفاظتی انتظامات کی کڑی نگرانی کریں تاکہ عاشورہ اور جلوسوں کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ اپنے بیان گورنر بلوچستان نے کہا کہ وہ 8، 9 اور 10 محرم کو عاشورہ کی مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے اضافی نفری تعینات کرکے حفاظتی اقدامات مزید سخت کئے جائیں۔ گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو محرم کے دوران عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے متحرک اور چوکس رہیں۔ انہوں نے سکیورٹی کے انتظامات پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات اور خاص طور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ
پڑھیں:
10 محرم الحرام: پاکستان ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے
سٹی42: پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ 10 محرم الحرام (یوم عاشورہ) کے موقع پر ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق عاشورہ کے احترام میں تمام بکنگ دفاتر بند رکھے جائیں گے اور 11 محرم الحرام سے تمام دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔
مسافر حضرات کو پیشگی اطلاع دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
ریلوے حکام نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ٹکٹوں کی بکنگ یا معلومات کے لیے آن لائن ریزرویشن سسٹم کا استعمال کریں یا دفاتر کھلنے کے بعد رجوع کریں۔