Daily Ausaf:
2025-09-18@00:10:50 GMT

ڈیرہ غازی خان میں درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

لاہور(اوصاف نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رودکوہیوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 3 جولائی سے 4 جولائی صبح 5 بجے تک رودکوہیوں سے سیلابی پانی کے ریلے گزرنے کی پیشگوئی ہے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کا کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری،ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی انتظامیہ کو پیشگی انتظامیہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے.

.

کوہ سلیمان رینج میں بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں کوہ سلیمان رینج اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کہی ہلکی کہی تیز بارش کا امکان ہے۔رودکوہی کا ہا سے 5126 کیوسک جبکہ چھاچھڑ میں 4650 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ رود کوہیوں سے گزرنے والے سیلابی ریلے قدرتی گزرگاہوں سے دریائے سندھ میں داخل ہو گئے۔دیگر رود کوہیوں میں فی الحال پانی کے بہاؤ کی صورتحال نارمل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اےا وا مقامی انتظامیہ الرٹ ہے۔سیلابی ریلوں کے راستوں میں مقیم شہریوں کو پیشگی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ گرکر تباہ،14 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈیرہ غازی خان پی ڈی ایم اے

پڑھیں:

گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سکھر بیراج پر دباؤ برقرار، کچے سے نقل مکانی جاری

دریائے سندھ میں طغیانی کے بعد گھوٹکی میں درجنوں دیہات ڈوب گئے، سیلاب متاثرین کے علاج کے لیے مختلف مقامات پر میڈیکل اور ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے، سیلابی صورتحال کے باعث سکھر کے کچے میں بھی درجنوں دیہات زیر آب آچکے ہیں، متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گڈو بیراج پر پانی کے دباؤ میں کمی آئی ہے تاہم سکھر بیراج پر بہاؤ مستحکم ہے، سندھ میں سیلاب کچے کے درجنوں دیہات میں داخل ہوگیا، مکانات، فصلیں اور دیگر املاک پانی کی نذر ہوگئیں، متاثرہ علاقوں سے لوگوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا آپریشن جاری ہے، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے صبح 9 بجے تک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کے اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے جو 5 لاکھ 80 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ مستحکم رہا جو لگ بھگ 5 لاکھ 18 ہزار کیوسک کے قریب ہے، کسی مقام پر ’انتہائی اونچے درجے‘ کے سیلاب کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب کشمور میں گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر 2 روز سے متعدد دیہات ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ متاثرین بے بسی کی تصویر بن گئے۔ کندھ کوٹ میں کچے کا علاقہ مکمل زیر آب آگیا اور رہائشیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ مویشیوں کا چارہ بھی ختم ہوگیا۔ دریائے سندھ میں طغیانی کے بعد گھوٹکی میں درجنوں دیہات ڈوب گئے، سیلاب متاثرین کے علاج کے لیے مختلف مقامات پر میڈیکل اور ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے، سیلابی صورتحال کے باعث سکھر کے کچے میں بھی درجنوں دیہات زیر آب آچکے ہیں، متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی جاری ہے۔ ادھر رونتی اور قادر پور کے کچے کے دیہات میں سیلابی پانی داخل ہوگیا جبکہ سیہون اور دادو میں سیلاب نےکچے کےکئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

  • گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب‘ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے متجاوز
  • پنجاب میں زور ٹوٹ گیا،سکھر بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب،نقل مکانی،فصلیں تباہ
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 10 روز میں ہو گا، احسن اقبال: امریکی ناظم الامور کا دورہ قصور
  • وقت نہ ہونے پر بھی سیلابی سیاست
  • گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سکھر بیراج پر دباؤ برقرار، کچے سے نقل مکانی جاری
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ
  • پنجاب، دریا¶ں میں پانی کا بہا¶ معمول پر آگیا