نمبرپلیٹس کے نام پرٹریفک پولیس بھتہ وصول کر رہی ہے، فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (نمائندہ جسارت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ نمبرپلیٹس کے نام کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے شہریوں کو لْوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سیکروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیارکرچکی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دیگی۔رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سینکڑوں شہریوں کی جان کومحفوظ نہیں بناسکی، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کی سڑکیں موہنجوداڑو جیسی کردی ہیں اور چالان امریکا جیسے لینے کی خواہش ہے، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس فاروق ستار
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔