سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے یزید ڈونلڈ ٹرمپ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کے غیور مسلمان اپنے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، اگر کوئی احقمانہ کام کیا تو پوری دنیا سے جواب ملے گا اور ہم پاکستان سے جواب دیں گے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ حالیہ دنوں میں اہم سیاسی کامیابی سمیٹی ہے، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے بعد سینیٹر شپ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ان سے محرم الحرام اور ٹرمپ کی دھمکیوں پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ
مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر حسین تقوی جو ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں اُنہوں نے مشہد مقدس میں واقع دفتر مجلس وحدت مسلمین کا اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اُنہیں خوش آمدید کہا۔ مہمان وفد میں دفتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مسئول حجة الاسلام مولانا سید نجم الحسن جعفری، سینئر راہنما حجة الاسلام مولانا ڈاکٹر عقیل حیدر زیدی اور سابقہ مسوول حجة الاسلام مولانا سید موسی رضا نقوی بھی شامل تھے۔ پاکستان کی دونوں شیعہ ملی تنظیموں کے اہنماوں کے درمیان نہایت محبت آمیز صمیمی نشست میں مشترکات پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ مولانا ناظر عباس تقوی نے قائد ملت جعفریہ آیت اللہ السید ساجد علی نقوی اور ناصر ملت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کروائی۔