3 ماہ میں تیسرا حادثہ! راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فضائیہ (IAF) کا ایک جگوار لڑاکا طیارہ بدھ کی دوپہر بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چورو میں زرعی زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں اور ایمرجنسی پروٹوکول بھی فعال کر دیا گیا۔تھانہ راجا لدیسر کے ایس ایچ او کملیش کے مطابق طیارے کے پائلٹ کی حالت تاحال واضح نہیں تاہم کچھ غیر مصدقہ رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پائلٹ ہلاک ہو چکا ہے۔یہ واقعہ 2025 ء کے مارچ کے بعد جگوار طیارے کا تیسرا حادثہ ہے جب کہ تاحال بھارتی فوج کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مٹیاری: دیہاتوں میں مچھروں کی بہتات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-4
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں مچھروں کی بہتات۔ سیکڑوں افراد ملیریا میں مبتلہ ہوگئے۔ ٹاؤن کمیٹی مٹیاری سمیت محمکہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام کیجانب سے شہروں اور دیہاتوں میں گندگی صاف نہ کرانے اور اسپرے نہ کروانے کے باعث ملیریا کا مرض وبائی صورت اختیار کرگیا۔ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں مرد۔ خواتین اور بچے اس مرض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ ڈینگی بخار کے بھی خدشات موجود ہیں۔