پشاور(صباح نیوز)پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر جلد مذاکرات کیے جانے چاہییں۔مشاورتی اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ اجلاس ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ قومی مفاد کے تحت قیام امن کو اولین ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شرکا نے ضلع کرم کے مسئلے کو محض ایک علاقائی مسئلہ قرار دینے کی بجائے اسے ایک قومی معاملہ قرار دیا اور اس کے پائیدار حل کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ صوبائی حکومت آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی یقینی بنائے۔
اجلاس میں ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور قومی مفاہمت و سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو مختلف سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے علمائے کرام جمعہ کے خطبات میں عوام کی رہنمائی کریں گے، جبکہ پورے ملک میں امن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ دہشت گردی کے مسئلے پر قومی سطح پر سیاسی قیادت کا گرینڈ اجلاس بلایا جائے اور ایک جرگہ تشکیل دیا جائے، جس میں بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات شامل ہوں تاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔اجلاس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ اور مشیر اطلاعات کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مشاورتی اجلاس ملک میں پائیدار امن، دہشت گردی کے خاتمے اور قومی مفاہمت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے اجلاس میں ملک میں کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کو یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دی جا سکتی ہے، جس کے بعد شیڈول اور وینیوز کے اعلان کا بھی امکان ہے۔

امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جو ایشیا کپ 2025 سے پہلے کروائی جائے گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔

یو اے ای میں سیریز منعقد کرنے کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
  • پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہ کریں تو کیا کریں: اسد
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
  • خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے بلائی گئی اے پی سی، اپوزیشن جماعتوں کا بائیکاٹ
  • ملی یکجہتی کونسل کا قومی مشاورتی اجلاس
  • تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • سینئر سیاست دان اور ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر لاہور میں انتقال کر گئے
  • افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش