پاکستان اور افغانستان کا تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور افغانستان نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور سفارتی روابط میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ دورہ کابل کا بھی حوالہ دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
پختونخوا: گھر کے سربراہ کے انتقال پر مالی امداد دی جائیگی، لائف انشورنس سکیم منظور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
چین ، پاکستان اور افغانستان کے بیجنگ میں سہ فریقی مذاکرات
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات کی صدارت کی، جس میں پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر متقی نے شرکت کی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ تینوں وزرائے خارجہ نے چین، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی مذاکرات کے نتائج کو سراہا اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے نتائج میں سات کلیدی نکات شامل رہے، پہلا، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانا اور ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ رویہ برقرار رکھنا ۔ دوسرا، چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے مذاکراتی میکنزم کے کردار کو بڑھانا ۔ تیسرا ، باہمی قریبی رابطے کو بڑھانا اور سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنا۔ چوتھا ، بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں گہرائی سے تعاون کو بڑھانا، چین پاک اقتصادی راہداری کو افغانستان کی جانب وسعت دینا ۔ پانچواں، عملی تعاون کے شعبوں کو بڑھانا اور تعاون کی سطح کو بلند کرنا۔ چھٹا، دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مخالفت کرنا، قانون نافذ کرنے والے اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا اور ساتواں،خطے میں امن و استحکام کا تحفظ، اور ترقی کی ترویج کے لیے ایک مثبت بیرونی ماحول تشکیل دینے کی کوشش کرنا ہے۔
Post Views: 4