ٹرمپ، زیلینسکی ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین کی فضائی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فضائی دفاع پر بات چیت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ کیف سے یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فضائی دفاع پر بات چیت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دونوں صدور نے دفاعی پیداوار کے ساتھ ساتھ مشترکہ خریداری اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔
ماسکو سے کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صدر پیوٹن نے ایران کے مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک کال تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران صدر ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے یوکرین تنازع روکنے کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر پیوٹن
پڑھیں:
پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے مابین رابطہ ہوا ہے، دونوں عہدیداران نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو گزشتہ شب کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی، خاص طور پر زراعت، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیے کینیڈا کیجانب سے امریکا کے حوالے کیا جانے والا پاکستانی شہری کون ہے؟
فریقین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (FIPPA) کے تحت باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے کینیڈین کینولا کی برآمدات کے لیے پاکستانی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنایا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ تعمیری روابط پر اطمینان کا اظہار کیا، باہمی اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ مستقبل میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار کینیڈین وزیر خارجہ انیتا انند