رہبر انقلاب اسلامی ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شب عاشور کی مجلس میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مجلس میں موجود عزاداروں نے فلک شگاف نعروں سے آیت اللہ خامنہ ای کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شب عاشور کی مجلس میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مجلس میں موجود عزاداروں نے فلک شگاف نعروں سے آیت اللہ خامنہ ای کا استقبال کیا۔ واضح رہے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ایرانی جوابی کارروائی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق
پڑھیں:
ایران نے اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا: گورنر سلیم حیدر
---فائل فوٹوگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور سرخرو ہوا۔
سردار سلیم حیدر نے لاہور میں ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے اسلامی دنیا کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش چل رہی ہے، اتحاد کی طاقت سے ایسے عناصر کو شکست دی جا سکتی ہے، پاکستان کا ایران کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا محبت کا گہرا رشتہ ہے۔