سندھ میں ڈینگی وائرس سے رواں سال پہلا مریض انتقال کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے اور نجی اسپتال میں ڈینگی متاثرہ 24 سالہ نوجوان دم توڑ گیا۔
سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے مطابق متاثرہ مریض گزشتہ دو روز سے وینٹی لیٹر پر تھا، جہاں اس کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی تھی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کے خون میں پلیٹلیٹس کی سطح خطرناک حد تک گر کر صرف 32 ہزار رہ گئی تھی۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک صحت مند شخص کے خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد عموماً ڈیڑھ لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ کے درمیان ہوتی ہے، تاہم ڈینگی وائرس کے باعث یہ تعداد غیر معمولی حد تک کم ہو جاتی ہے، جس سے خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور یہ صورتحال جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹروں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ اور صاف پانی کے ذخائر کو ڈھانپنے جیسے اقدامات سے اس مہلک بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: سندھیانی تحریک کی جانب سے سندھ بچاؤ ریلی کے شرکاء پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-2-19