خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا کر مزید دلائل پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرّحمٰان قمر کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس درخواست پر سماعت کی۔ خلیل الرّحمٰان قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔
عدالت سے درخواست کی گئی کہ دلائل کے لیے مزید مہلت دی جائے۔
واضح رہے کہ آمنہ عروج نے اپنی سزا معطلی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ کی بڑی کامیابی،وفاقی اپیل کورٹ نے غیر ملکی امداد کی معطلی کے خلاف حکم امتناع ختم کر دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی امداد روکنے کی پالیسی کے خلاف جاری حکم امتناع کو 2-1 کی اکثریت سے ختم کر دیا۔(جاری ہے)
اس عدالتی فیصلے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی متنازع پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ مل گیا ہے۔ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔