— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے بیرونِ ملک جانے کا کہہ کر عدالت سے لمبی تاریخ مانگ لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

اس دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اسد قیصر شامل تفتیش ہوگئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ اسد قیصر کا بذریعہ ڈاک بیان آیا تھا، پیش نہیں ہوئے۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ میں 2 بار تھانے گیا مگر تفتیشی افسر دستیاب نہیں تھا۔ 

بعدازاں جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ کوآرڈینیشن کریں اور اگلی تاریخ پر تفتیش مکمل کریں۔

اس موقع پر اسد قیصر نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے استدعا کی کہ بیرونِ ملک جانا ہے لمبی تاریخ دے دیں جس کے بعد عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 6 اگست تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ اسد قیصر پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے الزام میں تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تفتیشی افسر

پڑھیں:

مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت، وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے،اسد قیصر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت کرکے وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے۔ مطالبہ ہے وزیراعظم اپنی قوم سے معافی مانگیں۔ فلسطینیوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ معاہدے کے لیے فلسطین کی رائے کو اہمیت نہیں دی گئی، کیا 8 اسلامی ممالک کے ایک بھی سربراہ نے ٹویٹ کیا؟ وزیراعظم نے ٹویٹ کر کے پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا۔

پنجاب میں فضائی آلودگی اور زہریلے مادوں کی نگرانی کی ہر8 گھنٹے بعد تازہ ترین رپورٹ جاری ہوگی

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے تفصیل سامنے رکھی مگر خود کنفیوژنظر آئے، وزیر خارجہ اصل معاملات پر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے، عالمی معاملات پر پارلیمنٹ سے تجاویز لینی چاہیے تھیں مگر لگتا ہے حکومت نے اپنے لوگوں سے بھی مشاورت نہیں کی۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ گلوبل فلوٹیلا کے 450 سے زائد لوگ گرفتار کیے گئے، گرفتار افرادکی رہائی کے لیے سفارتی کردار ادا کیا جائے، حرمین شریفین کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا توقوم مقابلہ کرے گی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکی شہری نے لمبی ترین داڑھی کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
  • تفتیش اورتفتیشی پرکڑی نظریں رکھنےکیلئےکڑےاحتساب کانظام متعارف
  • تفتیش اور تفتیشی پر کڑی نظر رکھنے کیلئے کڑے احتساب کا نظام متعارف
  • پاکستانی عوام کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،اسد قیصر
  • اسد قیصر کی اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت پر شدید تنقید
  • مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت، وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے،اسد قیصر
  • نادرا نے لمبی لمبی قطاروں اور گھنٹوں انتظارکی اذیت سے جان چھڑادی
  • ایف بی آر نے گریڈ 19 کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا
  •   جبری گمشدگی کیس‘ حقائق سے واقف افسر پیش ہو: اسلام آباد ہائیکورٹ 
  • کراچی سے بیرون و انرون ملک جانے والی 11 پروازیں منسوخ