سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں6اگست تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسد قیصر شامل تفتیش ہو چکے ہیں تاہم ان کا بیان بذریعہ ٹیلیفونک کال آیا تھا وہ خود پیش نہیں ہوئے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ اسد قیصر سے تفتیش کے لیے دو مرتبہ گئے مگر وہ دستیاب نہیں تھے، عدالت نے اسد قیصر کو ہدایت کی کہ وہ تفتیشی افسر سے کوآرڈینیشن کر کے اگلی سماعت تک تفتیش مکمل کرائیں۔سماعت کے دوران اسد قیصر نے عدالت کو بتایا کہ انہیں بیرون ملک جانا ہے اس لیے لمبی تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ریاست مخالف بیانات، فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
فلک جاوید—فائل فوٹوضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دنوں کی توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کر لیاجوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کیا تھا۔
انہیں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔