UrduPoint:
2025-11-19@03:33:32 GMT

جرمن وزیر خارجہ کا غیراعلانیہ دورہ یوکرین

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

جرمن وزیر خارجہ کا غیراعلانیہ دورہ یوکرین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) جرمن وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا کہ جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فیہول یوکرین کے دارالحکومت کییف پہنچ گئے ہیں، جہاں یوکرین کی حمایت پر بات چیت کریں گے۔ یوکرین روس کے مکمل پیمانے پر حملے کے خلاف اپنی تین سال سے زیادہ کی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پوٹن جرمن چانسلر اور یوکرین کے صدر سے ملاقات کے لیے تیار

کییف پہنچنے کے بعد دیے گئے ایک بیان میں واڈے فیہول نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روسی رہنما کسی بھی قیمت پر یوکرین کو فتح اور محکوم بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’ہم یوکرین کے ساتھ جدید فضائی دفاع اور دیگر ہتھیاروں، نیز انسانی اور اقتصادی امداد کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے تاکہ وہ کامیابی سے اپنا دفاع جاری رکھ سکے-‘‘

امریکہ کے بعد جرمنی یوکرین کا دوسرا بڑا حمایتی ہے۔

(جاری ہے)

واڈے فیہول کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ، جس کی کییف سے وابستگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، کی طرف سے چھوڑے گئے خلاء کو پُر کرنے کے لیے یورپ جدوجہد کر رہا ہے۔

جرمنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں یوکرین کی مدد کرے گا

واشنگٹن نے جنوری کے اوائل سے کییف کے لیے کسی نئی مدد کا اعلان نہیں کیا ہے۔

یوکرین ہتھیار ڈال دے، پوٹن کی خواہش

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن چاہتے ہیں کہ یوکرین ہتھیار ڈال دے۔

واڈے فیہول کا کہنا تھا کہ تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تعطل کا شکار امن مذاکرات کے درمیان، ''پوٹن جنگ بندی کے لیے آمادہ نظر نہیں آتے۔

وہ مذاکرات نہیں چاہتے، وہ یوکرین کا سر تسلیم خم کرانا چاہتے ہیں۔‘‘

روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی

جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واڈے فیہول نے کہا، ’’یوکرین کی آزادی اور خود مختاری ہماری خارجہ اور سلامتی کی پالیسی کا سب سے اہم کام ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ روس ’’ہماری حمایت کو کمزور کرنے پر شرط لگا رہا ہے‘‘ اور ’’کسی بھی قیمت پر اپنی فتح اور یوکرین سے سر تسلیم خم کرانا چاہتا ہے، خواہ اس کے لیے لاکھوں اضافی جانیں ضائع ہو جائیں۔

‘‘

جرمن وزیر خارجہ نے کہا ''یوکرین اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا یورپ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آزادی ہے اور انسانی وقار غالب ہے- یا ایسا براعظم بن جاتا ہے جہاں تشدد کے ذریعہ نئی سرحدیں کھینچی جاتی ہیں۔‘‘

جرمن وزیر خارجہ کی حیثیت سے واڈے فیہول کا کییف کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ یوکرین کے اپنے ہم منصب اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے میں ان کے ساتھ اہم کاروباری شخصیات بھی ہیں۔

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوکرین کے کہا کہ کے لیے نے کہا

پڑھیں:

ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو

ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، ماجد تخت روانچی نے آج اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات 13ویں پاکستان-ایران دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس (بی پی سی ) سے پہلے کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بی پی سی کی تیاریوں، خطے میں جاری اہم ترقیات اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے

13ویں پاکستان-ایران بی پی سی آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ املہ بلوچ کر رہی ہیں جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر ماجد تخت روانچی کر رہے ہیں۔

یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و سفارتی تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں باہمی مفادات کے فروغ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار ایران بی پی سی اجلاس

متعلقہ مضامین

  • شزہ فاطمہ کا دورہ‘ پاکستان ملائیشیا آئی ٹی برآمدات کے مزید فروغ کا اعادہ
  • بنگلادیش نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
  • وزیرِ خارجہ سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور کی ملاقات
  • ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے
  • حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ،سہولیات کا معائنہ
  • وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ
  • شاہِ عبداللہ دوم کا گلوبل انڈسٹریز و ڈیفنس سولیوشنز ہیڈکوارٹر کا دورہ
  • سفاک اسرائیلی رژیم کی اندھی حمایت پر "جرمن چانسلر" کا اظہار فخر
  • محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن اہلکاروں کو شاباش اور انعام دیے