—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان سیاسی مشاورت کا نواں دور وارسا میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ محمد ایوب نے کی جبکہ پولش وفد کی قیادت سیکریٹری آف اسٹیٹ ولادیسواف بارتوسزوفسکی نے کی۔

ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا، اعلیٰ سطح دوروں، پارلیمانی تبادلوں اور مسلسل مکالمے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور یورپ کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مشاورت کا اگلا دور 2026ء میں اسلام آباد میں ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان اور پولینڈ

پڑھیں:

پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری

اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے 2025 کی ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد بڑھ گیا ہے۔

او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دئیے ہیں۔

سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔

او آئی سی سی آئی کے صدر، یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • استنبول: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق