آزاد کشمیر، مذاکراتی عمل کامیاب، پیچیدہ معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
آزاد کشمیر، مذاکراتی عمل کامیاب، پیچیدہ معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
مظفر آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل بڑی کامیابی کے قریب پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی اعلی سطح کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔دونوں فریقین نے درمیانی راستہ اختیار کرتے ہوئے مشکل معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا اور مذاکراتی عمل کو مسئلے کے پرامن حل کی جانب بڑی پیش رفت قرار دیا۔
مذاکراتی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، قمر زمان کائرہ اور انجینئر امیر مقام بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور سردار یوسف اجلاس میں موجود ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، راجہ امجد ایڈووکیٹ اور انجم زمان کر رہے ہیں۔اجلاس میں بڑے اور پیچیدہ معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر فریقین کا اتفاق رائے کیا گیا، غیر ذمہ دار عناصر کے خدشے پر انٹرنیٹ سروس فوری بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ فیصلہ اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے حالات خراب ہونے کے اندیشے کے باعث کیا گیا، مذاکراتی عمل عوامی مطالبات کے حل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی براہ راست نگرانی سے مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہوئی، حکومت پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام امریکی صدر نے غزہ کے امن کیلئے جو 20 نکات پیش کئے وہ ہمارے نہیں: نائب وزیراعظم حماس کے عسکری ونگ نے جنگ بندی منصوبہ مسترد کردیا، بی بی سی کا بڑا انکشاف فورسز کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں جنگ نہیں ترقی کا سوچنا ہوگا، پورا مشرق چین کیساتھ مل کرکام کرے گا، صدر زرداری سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مذاکراتی عمل
پڑھیں:
انوارالحق کیخلاف عدم اعتماد کامیاب : فیصل راٹھور 36ووٹ لیکر وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
مظفر آباد (نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔ سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم ہوں گے۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا حلف آج متوقع ہے۔ نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہو گی۔ تحریک عدم اعتماد سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی۔ تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔ ووٹنگ کے دوران راجا فیصل ممتاز راٹھور کو 36 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت27 ووٹ درکار تھی۔ چوہدری انوار الحق اپریل 2023ء میں 48 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ فیصل ممتاز راٹھور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم ہوں گے۔ وزیراعظم انوار الحق نے مستعفی ہونے کی بجائے تحریک کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ووٹنگ سے قبل شہر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری آج متوقع ہے۔ حلف برداری میں پیپلز پارٹی پاکستان کی مرکزی قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔ نئی حکومت کو دو بڑے سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایکشن کمیٹی کے معاہدوں پر عملدرآمد نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔ مسلم لیگ نون کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر عملدرآمد بھی نئی حکومت کے لیے کڑا امتحان ہے۔ کابینہ کو 20 وزراء تک محدود رکھنا بھی نئی حکومت کے لیے آزمائش ہو گی۔ جبکہ آج کی رائے شماری آزاد کشمیر کی سیاست کا نیا رخ متعین کرے گی۔ تحریک انصاف نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کے اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ کے 6 ممبران اور مہاجرین اراکین کے فیصل راٹھور کے حق میں دیوان چغتائی اور تقدیس گیلانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے فرزند یاسر سلطان اور بھائی چوہدری ارشد حسین نے بھی چوہدری ریاض کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ رکن قومی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی انچارج زرداری ہائوس محترمہ فریال تالپور، سابق مشیر حکومت چوہدری ریاض، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین، سردار یعقوب، پرویز اشرف، قمر الزمان اور دیگر نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر اور دیگر نے بھی مبارکباد پیش کی،۔ رائے شماری کے دوران آزادکشمیر بھر سے پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد اسمبلی ہال کے احاطہ میں جمع ہو گئی۔ ایوان کا احاطہ جئے بلاول، جئے بھٹو، جئے زرداری کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جئے فیصل ممتاز راٹھور کے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ نے سیاسی ورکر کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی۔ یہ ذمہ داری صرف مجھ پر نہیں ان سب پر ہے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری ڈالی۔ پہلی بار جانے والا وزیراعظم آنے والے پرائم منسٹر کو خوش آمدید کہتا ہوا رخصت ہوا۔ ایکشن کمیٹی حقیقت ہے‘ جیسے تسلیم کرنا ہو گا۔ عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے‘ کچھ مسئلے حل ہو سکتے تھے‘ جس میں تاخیر ہوئی۔ بطور وزیراعظم عہد کرتا ہوں‘ میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوئی۔ لوگ سمجھتے ہیں ہم سیاست دان ایسے نہیں۔ والد نے ایک مکان بنایا‘ جسے میں نے الیکشن اخراجات کیلئے فروخت کیا۔ میرے اثاثے جو آج ہیں‘ وہ وزارت عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجئے گا۔ ہم نے پاکستان کے ساتھ اپنے رشتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ ایکشن کمیٹی کے کچھ معاملات جینوئن ہیں‘ کچھ خواہشات ہیں۔ مہاجرین نشستوں سے متعلق ان سے بات کریں گے۔ سیکرٹری صاحبان کے پاس صرف ایک گاڑی ہو گی۔سپیشل سیکرٹری اور سینئر سیکرٹری عہدے ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے برابر کے مواقع فراہم کریں گے۔ عدالتی اصلاحات کی جائیں گی۔ گریڈ ایک کے ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتا ہوں۔