شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سعودی قیادت کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سعودی قیادت کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملاقات میں کیا گیا
پڑھیں:
دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
ریاض(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا دوطرفہ تعلقات کے حوالے سےسعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں،سرمایہ کاری،تجارت اور کاروباری رابطوں میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےشاندار استقبال کیا،شانداراستقبال پرشہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں،سعودی طیاروں کی حفاظت سےمسلح افواج کے گارڈ آف آنر تک ہرچیز متاثر کن تھی،یہ دونوں ممالک کےدرمیان پائی جانے والی دیرینہ محبت اورباہمی احترام کا مظہر ہے،ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور اور مفید گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نےکہا سعودی ولی عہد سےملاقات میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اوردوطرفہ تعاون کےفروغ پر بات چیت ہوئی،امت مسلمہ کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت کا دل سے معترف ہوں،دعا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ پروان چڑھے اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔
Post Views: 2