وزیرِاعظم شہباز شریف نے ولی عہد محمد بن سلمان کے ظہرانے میں شرکت کی، ولی عہد نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا، ولی عہد کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سعودیہ عرب کے دورے پر موجود وزیرِاعظم شہباز شریف نے شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔

ولی عہد سعودی عرب نے وزیرِاعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم کو ظہرانے میں شرکت لے کرگئے۔

یہ پڑھیں : وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی

ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی۔

ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلی سعودی سول و عسکری قیادت موجود تھی۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفد کے ارکان اور سعودی آرمی چیف بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک بھارت جنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم نے سفارتی محاذ پر پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان نے عید کے موقع پر خصوصی طور پر وزیر اعظم کو مدعو کیا ہے۔ خیال رہے کہ ولی عہد محمد بن سلیمان کے دور میں پہلی بار کسی حکمران کو عید پر مدعو کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ولی عہد محمد بن سعودی ولی عہد شہباز شریف

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال