سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ممالک میں آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ممالک میں آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز
سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے،ابوظہبی،شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی عیدکی نمازادا۔
سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات،قطر،کویت،ترکی، شام، اردن، عمان ، عراق ،برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی آج عیدِ قربان منائی جارہی ہے۔
حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں، مرد حجاج قربانی کر کے سر منڈھوانے کے بعد احرام کھول دیں گے۔
جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی۔
سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔
اس سے قبل جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پاکستان میں بوہری برادری کی جانب سے آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے،کراچی میں قائم بوہری برادری کی مساجد میں عیدالضحیٰ کی نماز ادا کی گئی،صدر،پاکستان چوک،حیدری،،بلوچ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں اجتماعات ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراب اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو ٹرمپ کے پاس مداخلت کرنے کا وقت بھی نہیں ہوگا، بلاول بھٹو ایلون مسک اور ٹرمپ میں ٹھن گئی، ایک دوسرے پرسنگین الزامات عائد کردئیے گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ٹرمپ کے نئے بیان پر بھارت سیخ پا ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ٹیرف سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کا سپیکر سے رابطہ،پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام تجویز اسرائیل کے محصور غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 10 فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منائی جارہی ہے سمیت دیگر
پڑھیں:
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ مشکل وقت میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔
انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔