شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر خیر آباد آمنہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ منیر اکبر کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا ۔

ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ کار بے قابو ہو کر الٹ بھی گئی تھی۔ حادثے میں راہگیر منیر زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ کار ڈرائیور خود بھی زخمی ہوا تھا جو موقع سے فرار ہوگیا۔

تاہم، پولیس نے کار کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ماڑی پور روڈ اسلامی کانٹا کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لائی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 16 سالہ فیروز کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔

تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا نیو کراچی صبا سینما کے قریب بدھ کی شب رات 11 بجے کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے جس میں ایک شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ ناصر کے نام سے کی گئی جبکہ 45 سالہ سجاد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ جبکہ 13 افراد کو بچالیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 74 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر سوڈانی پناہ گزین تھے۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ شمال مشرقی لیبیا میں توبروک کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے بعد صرف 13 افراد زندہ بچ گئے جبکہ 61 دیگر لاپتہ ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
  • لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ