خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کی حجاج اور امت مسلمہ کے لیے دعا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اُنہیں حرمین شریفین کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔
شاہ سلمان نے دعا کی کہ اللہ تعالی حجاجِ کرام کے حج، نسک اور عبادات کو قبول فرمائے اور عیدالاضحیٰ کے اس پُرمسرت موقع پر امتِ مسلمہ اور پوری دنیا کے لیے خیر، سلامتی اور محبت لے کر آئے۔ آخر میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی، اور خیریت کی دعا دی۔
نحمد المولى سبحانه وتعالى أن أنعم علينا وشرّفنا بخدمة الحرمين الشريفين، داعين الله سبحانه أن يتقبل من حجاج بيته حجهم ونسكهم وطاعاتهم، وأن يحمل عيد الأضحى المبارك الخير والسلام والمحبة لأمتنا والعالم أجمع.
وكل عام وأنتم بخير.
— سلمان بن عبدالعزيز (@KingSalman) June 6, 2025
2025: حج کے لیے دنیا بھر سے 1,673,230 عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچےرواں سال 2025 کے حج کے لیے دنیا بھر سے 1,673,230 عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچے، جنہوں نے میدانِ عرفات میں وقوف کیا اور مناسکِ حج انتہائی سہولت اور اطمینان کے ساتھ ادا کیے۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد کو ایرانی صدر کا فون، عید کی مبارکباد اور حج خدمات پر اظہار تشکر
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق، اس سال 1,506,576 حجاج بیرونِ ملک سے آئے، جبکہ مملکت کے اندر سے 166,654 حجاج نے فریضۂ حج ادا کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی حجاج میں 877,841 مرد اور 795,389 خواتین شامل تھیں۔
سعودی حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے حج کے تمام مراحل کے دوران بہترین انتظامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں حجاج کرام نے اپنے مناسک انتہائی سہولت اور سکون کے ساتھ ادا کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اسپتال پہنچے۔
سلمان اکرام راجہ نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکریٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔
سلمان اکرام راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سے ملاقات کے بعد سابق رہنماؤں نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملنے اور اُن کی رہائی کیلیے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کررہا ہے ایسے میں ملک کے اندرونی سیاسی حالات کو بہتر اور کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اور تمام سابق لوگ سنجیدگی کے ساتھ آگے آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے کامیاب تحریک چلوا کر کامیابی حاصل کریں گے۔