چین-کینیڈا تعلقات غیر ضروری مداخلت کا شکار ہوئے، چینی وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
چین-کینیڈا تعلقات غیر ضروری مداخلت کا شکار ہوئے، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔جمعہ کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ کینیڈا نیا چین قائم ہونے کے بعد مغربی ممالک میں سب سے پہلے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا ملک ہے۔ چین-کینیڈا تعلقات طویل عرصے تک چین اور دیگر مغربی ممالک کے تعلقات سے آگے رہے ہیں۔
لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں، چین-کینیڈا تعلقات غیر ضروری مداخلت کا شکار ہوئے اور سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چین کینیڈا کے ساتھ مل کر مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری لانے، صحت مند اور مستحکم ترقی کے راستے پر گامزن ہونے اور باہمی تعاون سے جیت جیت کا ثمر حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔
کارنی نے کہا کہ کینیڈا اور چین کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے۔ چین کینیڈا کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں کینیڈا-چین تعلقات میں اتار چڑھاؤ آیا ہے۔ کینیڈا چین کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے تیار ہے اور چین کے ساتھ اعلی سطحی تبادلے اور خارجہ، اقتصادی و تجارتی شعبوں میں مکالمے کے میکانزم کو بحال کرنے کے لیے پرامید ہے۔ کینیڈا تجارت، زراعت، توانائی اور ماحولیات جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بھی تیار ہے۔ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، کینیڈا چین کے ساتھ مواصلات اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی مالیاتی و تجارتی نظام کو برقرار رکھنے اور عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی صنعتی چین کی حفاظت کو یقینی بنانے کا اعلان چین کا جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی صنعتی چین کی حفاظت کو یقینی بنانے کا اعلان چینی صدر کی پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات چین امریکہ تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں، چینی نائب صدر پاکستان کرپٹو میں بھارت سے آگے،’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘قائم چین کے سمندری تحفظ اور پائیدار ترقی سے متعلق اقدامات یہ “منفی 1.5” دنیا کی جانب سے ٹیرف دھونس بازوں کے لئے ایک انتباہ ہے، رپورٹ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین کینیڈا تعلقات
پڑھیں:
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن کا سنگ میل عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔
وزیرِ اعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا جس سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے. ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اسکے بورڈ آف گورنرز کو ختم کیا گیا اور ادارے کو غیر فعال کردیا گیا. 2022 میں خادم پاکستان کی ذمہ داری سنبھالی تو پی کے ایل آئی کی ازسر نو بحالی پر کام شروع کیا.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے موجودہ دور حکومت میں انسانیت کی خدمت کیلئے قائم اس ادارے کو اپنی بھرپور استعداد پر دوبارہ لانے کیلئے بھرپور محنت کی، جو قابل ستائش ہے.پی کے ایل آئی 80 فیصد مریضوں کا علاج مفت کرتا ہے جس سے غریب عوام بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں.پی کے ایل آئی کے قیام اور اس کے آپریشنز کو ازسر نو شروع کرکے دوبارہ سے اپنی بھرپور استعداد پر لانے کیلئے محنت کرنے والی ٹیم لائق تحسین ہے.
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دکھی انسانیت کی خدمت اور زندگیاں بچانے میں پی کے ایل آئی نے جو کردار ادا کیا یے، اس کے لئے ڈاکٹر سعید اختر اور انکی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے.