برہان وانی صرف ایک مجاہد نہیں ایک نظریہ ہے، پیر مظہر
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات آزاد حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کے نوجوان رہنما تحریک مزاحمت کے سرخیل برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ برہان وانی تحریک آزادی کشمیر اور مزاحمت کی علامت ہیں، وہ صرف ایک مجاہد نہیں ایک نظریہ ہے، کشمیر کا ہر جوان برہان وانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے نوجوان رہنما تحریک مزاحمت کے سرخیل برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ خوش قسمت ہے وہ ماں جس نے برہان وانی جیسے عظیم سرخیل کو جنم دیا، برہان وانی اپنے خون سے ایک طرف تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی طاقت اور جلا بخش گئے، دوسری طرف عالمی سطح پر بھارتی حکومت کا بھیانک، مکروہ، سیاہ اور قبیح چہرہ بھی عیاں کر گئے، برہان مظفر وانی نے شعور جگایا، وہ نہ جھکا، نہ رکا، نہ بکا، ظلم کے ہر وار پر اس کی مسکراہٹ اور عزم صمیم ہی جواب تھا۔
پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ بھارتی فوج کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر برہان مظفر وانی نے صرف 15 برس کی عمر میں جہاد شروع کیا اور اپنی شہادت سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی دی، اپنے حصے کی شمع جلا کر جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ اپنے عزم کی وجہ سے تحریک آزادی کے عظیم مجاہد بن گئے۔ برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آزادی کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید کی والدہ محترمہ اور والد محترم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید کے بھائیوں، بہنوں اور شہید حریت پسندوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک آزادی کشمیر برہان مظفر وانی برہان وانی نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔