فیلڈ مارشل کی ایرانی آرمی چیف سے ملاقات: پاکستان، ایران میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے تہران میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی آرمی چیف سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خاص اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں پر بات چیت ہوئی جن میں عسکری تعاون کو وسعت دینا، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو بہتر بنانا، اور سرحدی علاقوں کو تجارت و اقتصادی روابط کے مراکز میں تبدیل کرنے کے امکانات شامل تھے۔ خطے میں استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بات چیت ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ قبل ازیں انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور صدر ایران مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کیلئے طریقہ کار بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ سرحدی علاقوں کو تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے زونز میں بدلنے پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ معاشی زونز بننے سے علاقائی استحکام اور معاشی خوشحالی آئے گی۔ خطے کی سکیورٹی صورتحال، سرحدی سلامتی، دفاعی تعاون، اور اقتصادی روابط، پاک ایران بارڈر کو معاشی خوشحال کے زون میں تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کیا گیا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔