ماسکو، ایرانی و عراقی سیکرٹریز قومی سلامتی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ایرانی سیکرٹری سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے روسی دارالحکومت میں موجود عراقی مشیر قومی سلامتی کیساتھ ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور کرد ملیشیا پی کے کے (PKK) کی تحلیل سمیت مشترکہ دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی اکبر احمدیان، جو 13ویں سالانہ بین الاقوامی سلامتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو میں موجود ہیں، نے عراقی مشیر قومی سلامتی قاسم الاعرجی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ قاسم الاعرجی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ملاقات میں اسٹریٹجک اور مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاہدے، ان پر عملدرآمد کے مراحل، خطے کی سکیورٹی صورتحال، ترکی کی کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کی تحلیل اور دونوں ممالک پر پڑنے والے اس کے اثرات سمیت مشترکہ سکیورٹی معاہدوں کی پیروی بھی شامل تھی۔ اس بیان کے مطابق، ایرانی سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے شامی عوام کی سلامتی، استحکام، آزادی اور مکمل اتحاد کی اہمیت پر زور دیا جبکہ عراقی مشیر قومی سلامتی نے اس بھی بات پر تاکید کی کہ اس کے خیالات بھی، شام کے استحکام و اتحاد کی حمایت میں جاری ایرانی موقف کے عین مطابق ہیں!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی سلامتی
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔