فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ، علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامہ پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران کا دورہ کیا۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
دونوں ممالک کی افواج کے سربراہوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامہ پر بات چیت کی جس میں باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانا، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی میکانزم کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے راستے تلاش کرنا شامل ہیں، جس سے علاقائی استحکام اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کے صدر ایچ ای مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل دوست ممالک کے سرکاری دورے پر وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر افواج کے
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔